133

پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈی نیشن کونسل اجلاس کے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پرمتفق

Spread the love

مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

سعودی عرب اور پاکستان نے ولی عہد کے امسال ماہ فروری میں دورہ پاکستان

کے دوران ہو نیوالے فیصلوں بالخصوص سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے پہلے

اجلاس کے فیصلوں پر جلد عمل درآمد پر اتفاق ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان

نے کہا ہے موخر ادا ئیگیوں پر سعودی عرب سے پاکستان کو تیل فراہمی کی

سہولت سے پاکستانی معیشت کو اہم مرحلے پر مدد ملی ،سعودی عرب کا دو ستانہ

رویہ اور پا کستان کی مشکل اقتصادی صورتحال میں بروقت معاونت قابل تعریف

ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

کے درمیان مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران

سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے او آئی سی سربراہ اجلاس میں

شرکت کیلئے سعودی عرب آمد پر وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے

روایتی مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او آئی سی کی

میزبانی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی

تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، سعو د ی ولی عہد کے امسال ماہ فروری میں دورہ

پاکستان کے دوران ہونے والے فیصلوں بالخصوص سپریم کوارڈی نیشن کونسل

کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم اور

سعودی ولی عہد نے باہمی مفاد کے تمام امور پر تواتر سے تبادلہ خیال پر بھی

اتفاق کیا ۔