98

عالمی بینک کا تعلیم، بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے 46 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

عالمی بینک پاکستان کو تعلیم اور بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے 46 کروڑ امریکی

ڈالر قرض دے گا۔دنیا نیوز کے مطا بق پاکستان میں تعلیمی اصلاحات اور شرح

خواندگی بڑھانے اور بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے ورلڈ بینک پاکستان

کو 46 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، قرض کی رقم میں سے 40 کروڑ ڈالر

(تقریباً 60 ارب روپے) تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔ ٹیچنگ کسی خاص شعبے

میں ہنرمندی، گریجویڈ افراد کو روزگار میں آسانی کیلئے ان کی صلاحیتوں میں

اضافہ شامل ہے۔ 6 کروڑ ڈالر ساوتھ ایشیا پاور پراجیکٹ میں پیش رفت اور اس

منصوبے کے تحت ان ممالک سے پاکستان میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنا ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کا کہنا ہے دونوں منصوبے پاکستان

میں پہلے سے نشاندہی کیے گئے علاقوں میں شروع کئے جائینگے جس کا مقصد

معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔