140

امریکہ نے بھارت سے جی ایس پی معطلی کا فیصلہ حتمی قرار دے دیا

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے امریکہ کے بھارت سے تجارتی

ترجیحی پروگرام (جی ایس پی) کی معطلی کے فیصلے کو حتمی قرار دیدیا،

غیرملکی خبر ایجنسی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے

سے کہا بھارت کیساتھ جی ایس پی معطلی کی کافی و جو ہات موجود ہیں، بھارت

امریکی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹس تک شفاف اور برابری کی بنیاد پر رسائی دے تو

جی ایس پی برقرار رہ سکتا ہے۔ ادھر میڈ یا رپورٹس کے مطابق جی ایس پی ٹریڈ

پروگرام کے ذریعے ترقی پذیر ممالک امریکہ کیلئے بغیر ڈیوٹی اداکئے مصنوعات

برآمدات کرتے ہیں، ا مر یکی قانون کے مطابق انتظامیہ کانگریس کو نوٹس دینے

کے بعد 60 دن تک انتظار کرنے کی پابند ہوتی ہے، صدر ٹرمپ نے بھارت کو

جی ایس پی معطلی سے متعلق کانگریس کو نوٹس مارچ میں دیدیا تھا۔