143

ورجینیا میں فائرنگ،11افراد ہلاک، حملہ آور جوابی کارروائی میں ماراگیا

Spread the love

ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا میں میونسپل کی عمارت میں

فائرنگ کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ا د ا رے

کے مطابق واقع میونسپل کی عمارت پر ادارے کے دلبرداشتہ ملازم نے ورجینیا

بیچ کے علاقے میں فائرنگ کی تھی جو موقع پر ہی پولیس ا ہلکاروں کی جوابی

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ورجینیا بیچ پولیس چیف جیمز سرویرا نے کہا

فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد بھی زخمی ہوئے تاہم بلٹ پروف جیکٹ

کی وجہ سے اہلکار کی جان بچ گئی،اس حوالے سے سینتارا ہیلتھ کیئر نے ٹوئٹ

کیا 5مریض سینتارا ورجینیا بیچ جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ایک زخمی

کو سینتارا نورفوک جنرل ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے،سٹی کونسل

وومن باربرا ہینلے، جو فائرنگ کے فورا بعد سٹی ہال کی عمارت پہنچی تھیں نے

بتایا حملہ آور نے سٹی ہال کے برابر میں واقع میونسپل سینٹر کی عمارت نمبر

2میں فائرنگ کی ، جس میں شہر کے پبلک ورکس، پبلک یوٹیلیٹیزو پلاننگ

ڈپارٹمنٹس قائم ہیں،فائرنگ کا نشانہ بننے والی عمارت میں موجود ایڈمنسٹریٹو

اسسٹنٹ میگن بانٹن کا کہنا تھا انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، ریسکیو فو ن کیا

اور ایک دروازہ بند کردیا،ہم نے ہر شخص کو محفوظ کرنے کیلئے جو کرسکتے

تھے وہ کیا، ہم سب بہت خوفزدہ تھے، ایسا محسوس ہورہا تھا یہ سب حقیقی نہیں،

کسی خواب کا حصہ ہے۔ انہوں نے اپنے والد کو ٹیکسٹ میسیج کیا کہ عما رت میں

حملہ آور موجود ہے، جو فائرنگ کررہا ہے اور تمام افراد پولیس کا انتظار کررہے

ہیں۔وہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ایک دفتر میں کام کرتی ہیں جہاں کا عملہ تقریبا

20 افراد پر مشتمل ہے۔پولیس چیف جیمز سرویرا نے حملہ آور کی شناخت پبلک

یوٹیلیٹیز ڈپارٹمنٹ کے نارا ض ملازم کے طور پر کی، جس کا نام جاری نہیں کیا

گیا۔

ورجینیا فائرنگ