149

سابق کپتان برینڈن میک کولم کی پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی

Spread the love

لندن (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کی لندن میں

جاری ورلڈ کپ بارے پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور سیمی

فائنل میں ہوں گے جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا ،بھارت اس بار بھی

ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے گا ۔سوشل میڈیا پر کی گئی اپنے پیشگوئیوں

میں برینڈن میکولم نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو شکست دینے کی

پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کا

فیصلہ رن ریٹ پر ہو گااو روہ پاکستان، وہ ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ میں سے

کوئی بھی ہوسکتی ہے۔انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں صرف ایک ،ایک میچ ہاریں

گے ۔ انگلش ٹیم کینگروز جبکہ بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کھائے گی۔نیوزی

لینڈ چار میچ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہارے گی۔ویسٹ انڈیز کی

ٹیم جنوبی افریقہ ، انگلینڈ ، انڈیا ور نیوزی لینڈ سے ہارے گی۔ جنوبی افریقہ اور

پاکستان پانچ ،پانچ میچ جیتیں گے ۔ پاکستان ، سری لنکا،آسٹریلیا،نیوزی

لینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا۔پاکستان ویسٹ

انڈیز ، انگلینڈ ، بھارت اور جنوبی افریقہ سے ہار جائے گا۔اپنی پیشگوئی میں انہوں

نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ انگلینڈ ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہارے

گا تو وہ بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیز،افغانستان،پاکستان اور سری لنکا کے خلاف

کامیابی حاصل کرے گا فتح پائے گا۔