103

تبدیلی سرکار کے دعوے ٹھس، زرتاج گل کی بہن شبنم گل خلافِ میرٹ ڈائریکٹر نیکٹا تعینات

Spread the love

اسلا م آباد(جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بہن

شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا کے عہدے سے نواز دیا گیا جس کا نوٹفیکیشن جاری کر

دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

کی بہن شبنم گل کو مبینہ طور پر سفارش کرتے ہوئے ان کو ڈائریکٹر نیکٹا کی

سیٹ سے نواز دیا گیا ہے جن کا باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر نیکٹا تین سال کی تعیناتی

کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین

یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 2014 سے لے کر

2018 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع

کروائی ۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے

لیکن شبنم گل نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ وہ

ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پوری بھی نہیں اترتیں ۔