33

عید پر عمران خان کیلئے سانپ کی کھال سے تیار چپل کا تحفہ

Spread the love

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں وزیر اعظم عمران خان کیلئے سانپ کی کھال

سے خاص چپل تیار کرلی ہے جو انھیں عید پر تحفہ کے طور پر دی جائیگی۔نور

الدین چاچا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے

نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا

چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے نعمان نے امریکہ سے سانپ کی انتہائی خوبصورت

کھال بھجوائی ہے،ان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے اس کھال

سے چپل تیار کی جائے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر عید سے

پہلے وہ عمران خان کو یہ چپل تحفے میں پیش کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ

انتہائی آرام دہ چپل ہو گی جس میں عمران خان کو گرمی نہیں لگے گی۔ وہ اس

چپل کو پہن کر جتنا بھی کام کر لیں، نہیں تھکیں گے، مجھے امید ہے کہ ہمارے

کپتان کو یہ چپل بہت پسند آئے گی۔نور الدین چاچا کے بڑے بیٹے سلام الدین نے

بتایا کہ اس مرتبہ وہ جو چپل تیار کر رہے ہیں یہ انھوں نے اور ان کے والد نور

الدین نے خاص طور پر ڈیزائن کی ہے۔اس چپل کا ڈیزائن بظاہر دیکھنے میں تو

عام پشاوری چپل جیسا ہی ہو گا مگر جب اس کو پہنا جائے گا تو اس کو دیکھنے

والے کو پتا چلے گا کہ یہ بالکل مختلف ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ چپل جاگر شوز سے

بھی زیادہ ہلکی ہو گی،اس کو پہننے والے کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ اس نے کوئی

چپل پہن رکھی ہے۔سلام الدین کے مطابق اس چپل پر تمام کام ہاتھ سے کیا جائیگا

جبکہ اس پر مجموعی طور پر چار فٹ تک سانپ کی کھال استعمال ہو گی اس کے

اوپر والے حصے پر اٹلی سے درآمد شدہ سپنج استعمال ہو گا تاکہ پاؤں کے اوپر

والے حصے کو بھی کوئی تکلیف نہ ہو۔ ان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو

یہ چپل تحفے میں دینے کے بعد اس کا بھی کوئی برانڈ نام رکھا جائے گا۔

بشکریہ بی بی سی اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply