172

فیس بک ایک اور انقلابی اقدام کےلئے تیار

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک)

سماجی رابطوں کی مشہور و معروف ویب سائٹ فیس بک نے سوشل میڈیا کی دنیا

میں ایک اور انقلابی اقدام اٹھانے کی ٹھان لی اس ضمن میں اس نے ایک روبوٹ

کا حقِ ملکیت (پیٹنٹ) فائل کیا ہے جس کے تحت انسانی قد کے برابر روبوٹ

سڑکوں پر چل کر لوگوں کے چہرے کے تاثرات نوٹ کرے گا اور دور بیٹھے

لوگوں کی باہمی دوستی کرانے میں بھی مدد دے گا۔ روبوٹ پر جدید تر ین سینسر،

کیمرے اور سکرین بھی نصب ہونگے، وہ لوگوں سے بات بھی کرے گا، روبوٹ

کے ذریعے ہزاروں میل دور بیٹھے دو افراد ایک دوسرے کو دیکھنے سمیت بات

چیت کرکے ایک دوسرے کو دوست بنا سکیں گے۔ اس ضمن میں گزشتہ ماہ 16

مئی 2019 کو فیس بک نے روبو ٹ کی پیٹنٹ درخواست دی۔ روبوٹ کی خاص

بات یہ ہے وہ دیکھے جانیوا لے لوگو ں کے احساسات، تاثرات اور جسمانی

حرکات و سکنات (باڈی لینگویج) کو نوٹ کرے گا اور ان کی آواز بھی سنے گا،

اگراسے فیس بک پلیٹ فارم میں شامل کردیا جائے تو ایک طرح سے روبوٹ اصل

انسانوں کے قائم مقام بن کر دو لوگوں کے درمیان تبادلہ خیال کی وجہ بھی بنیں

گے اور شاید دوسری جانب بیٹھے شخص کی شکل روبوٹ کے مرکزی سکرین پر

بھی دیکھی جاسکے گی۔ اب فیس بک اپنے اس پراجیکٹ کو کب عملی جامہ پہناتا

ہے اس بارے میں ابھی کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی، تاہم اگر اس

منصوبے کو سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے حقیقی روپ دے دیا تو یہ انٹر

نیٹ اور سماجی رابطوں کی آن لائن دنیا میں انقلاب برپا کر دے گا.