126

امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروںکو حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم،معاملہ جلد حل کر لیں گے،سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کا ٹیکس استثنیٰ

ختم کردیا۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش، خوراک، ائیر لائنز،

گیس اور یوٹیلیٹی پر ٹیکس میں استثنا دیا جاتا تھا جس کی سہولت ختم کردی گئی ۔

امریکا نے 20 کے قریب پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ کی سہولت ختم

کی ۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ختم کی گئی سہولیات ویانا کنونشن کے تحت

دی جاتی ہیں۔اس حوالے سے ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ان معاملات پر

پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے

جبکہ امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں ایسی سہولیات التواء میں ہیں۔