128

وزیراعظم سے افغان و مصری صد ور کی ملاقاتیں،اہلیہ اوروفد کےہمراہ عمرہ کی ادائیگی

Spread the love

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے

ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک افغان تعلقات پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں افغان

امن عمل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات کے

دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے،

افغانستان میں امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے

ہمسائیہ ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم

عمران خان کی مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں

امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیل غور کیا گیا، دونوں رہنماں نے مختلف

شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم کی ملاقاتیں سعودی عرب

میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی

اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ کی ادا ئیگی کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم

عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ

اداہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

اور وزیراعلی کے پی محمود خان نے بھی عمرہ ادا کیا۔عمرہ کی ادائیگی کے

دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و

یگانگت کی دعا بھی کی۔گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں

شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم پہلے مدینہ

منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اورمسجد نبویؐ میں

نوافل بھی ادا کیے۔