140

محکمہ تعلیم میں بھرتی کیلئے پروفیشنل ڈگری کی شرط کا خاتمہ ناقابل قبول، اے بی ڈی ایچ سی

Spread the love

کوئٹہ،کوہلو(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن رپورٹر)

آل بلوچستان ڈگری ہولڈرز کمیٹی کے صدر آصف بلوچ، انوار بگٹی، سنگت شیر

زمان بلوچ، عزیر بلوچ و دیگر نے کہا ہے محکمہ تعلیم کی گریڈ 9 سے 15 تک

کی خالی اسامیوں پر بھرتی کےلئے پروفیشنل ڈگری کی شرط ختم کرنا کسی

صورت قبول نہیں اگر شرط ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو آل بلوچستان ڈگری

ہولڈرز اپنے حقوق کیلئے عدالت سمیت ہر فورمز پر جائیں گے کیونکہ نان

پروفیشنلز کو موقع دینے سے صوبے کے ہزاروں تعلیم یافتہ پروفیشنل ڈگری

ہولڈرز کی حق تلفی ہوجائے گی اور ساتھ میں نظام تعلیم متاثر ہوگا جو کسی

صورت قبول نہیں ، ہر شعبے میں پروفیشنل ڈگری کی شرط لازمی ہوتی ہے اگر

صوبے کے دیگر شعبوں میں پروفیشنل ڈگری کی شرط لاگو ہیں تو ایجوکیشن میں

شرط ختم کرنا تعلیم دشمنی پر مبنی ہوگا جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا

جائے گا، آل بلوچستان ڈگری ہولڈرز نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے

مطالبہ کیا ہے خالی اسامیوں میں پروفیشنل ڈگری کے درست منصوبے کو دباو میں

آکر ہرگز تبدیل نہ کریں جسے تمام گورنمنٹ اساتذہ کے تنظیموں نے سراہتے ہوئے

نظام تعلیم کی بہتری کیلئے حکومت وقت کا بہترین فیصلہ قرار دیا ہے ۔