205

“ڈیو ٹی ختم، رابطہ ختم” دنیا بھر میں جلد رائج ہونے والا قانون

Spread the love

پیرس (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ نامی قانون فرانس میں متعارف کرایا گیا جس کے تحت 50 یا

اس سے زائد ملازمین رکھنے والی کمپنی، فیکٹری یا کارخانے کی انتظامیہ دفتری

اوقات کے خاتمے کے بعد اپنے ملازمین سے رابطہ نہیں کرسکے گی اور اگر

کوشش کرے گی تو خلاف قانون عمل قرار دیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ بھی پڑھیں: کچرے پر جنگ کا خطرہ

دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم تنظیموں نے بتایا جس

طرح امریکہ میں مزدوروں کے اوقات کار طے ہوئے تھے اور پھر پوری دنیا میں

رائج ہوئے بالکل اسی طرح فرانس میں منظور کیے جانے والے اس قانون کا

اطلاق بھی بہت جلد پوری دنیا میں ہو جائے گا۔ یورپی ملک فرانس میں اس سے

قبل یہ قانون بھی منظور کیا جا چکا ہے کہ کمپنیاں، فکیٹریاں اور کارخانے اپنے

ملازمین کو سالانہ 30 چھٹیاں اور 16 ہفتوں کی تنخواہ کے ساتھ تعطیلات دیں گی۔