125

خیبرپختونخوا حکومت کا قبائلی عوام کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی، بلاسود قرض دینے کا اعلان

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ رپورٹر)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے

صوبے میں پھیلانے، آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے اضافی خطیر رقم مختص

کرنے اور نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ صحت

انصاف کارڈ کی سہولت صوبے کے تمام خاندانوں کو بلاتفریق میسر ہو گی جبکہ

قبائلی اضلاع کے عوام انصاف کارڈ کی فراہمی تک قومی شناختی کارڈ کو بطور

صحت انصاف کارڈ استعمال کر سکیں گے۔ محمود خان نے مزید اعلان کیا کہ

صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا

فیصلہ بھی کر چکی ہے جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو 5 تا 10 لاکھ تک کا

قرض فراہم کیا جائے گا اور قرض کی واپسی پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔