175

پاکستان ہاکی فیڈریشن آئین کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ ، کمیٹی قائم

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز)

قومی کھیل کی زبوں حالی کو ختم کرنے کےلئے اور اسے دوبارہ کھویا ہوا مقام

دلانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے ایک اور کوشش کا آغاز کرتے

ہوئے آئین کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اولمپئن

سعید خان کمیٹی کے کنوینئر اورراجہ غضنفر علی سیکرٹری ہونگے، آصف ناز،

رمضان جمالی، امجد پرویز ستی، رانا مجاہد علی اور پی ایچ ایف لیگل ایڈوائزر

کمیٹی ممبر ہوں گے۔ کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے حوالے

سے تجاویز دے گی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے ایسی کوئی بھی کوشش جو خلوص

نیت سے نہیں بلکہ دکھاوے کےلئے کی جائے بے سود ثابت ہوتی ہے ، پی ایچ ایف

کے حکام کو چاہیے وہ صدق دل سے سعی کریں تاکہ قومی کھیل کو اس کا وہ مقام

مل سکے جس کی ماضی میں نظیر ہی نہیں ملتی ، مگر بدقسمتی سے حکومت اور

عوام دونوں کی اس کھیل سے بے رخی نے وطن عزیز کو دنیا بھر میں پہچان

دلانے والا کھیل آج ایسی زبوں حالی کاشکار نہ ہوتا.