121

کوئٹہ ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

Spread the love

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے امام

بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار

کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر ناصرالعزاء امام

بارگاہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی

فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ

آور امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوششں کر رہا تھا۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے

گیٹ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق

چیمہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مغرب کے وقت امام بارگاہ ناصر العزاء

میں حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کی۔ حملہ آور خاتون کے لباس میں آیا تھا

لیکن اسے دروازے پر ہی روک لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد دہشتگرد نے

پولیس پر دستی بم حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا۔