156

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میچوں کا شیڈول

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک )

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام انگلینڈ میں شروع ہوئے

عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل جمعہ31 مئی کو ویسٹ انڈیز

کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔ گرین

شرٹس دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی،

تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹول میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم اپنا

چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹائونٹن میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم

پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی،

چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ

26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون

کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے

خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔