135

انتظارہوا تمام، کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء شروع

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والا میگا ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء آج جمعرات 30 مئی

سے شروع ہوگیا، افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا،

پاکستانی ٹیم کل 31 مئی جمعہ کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف

پہلا میچ کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ڈیڑھ ماہ تک جاری رہے گا، عالمی

میلے میں 10 ممالک انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی

کیلئے جد وجہد کرینگے، فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر انعامی

رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کریگا

جمعہ31 مئی کو برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے

شروع کریگا، نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری لنکا سے کارڈف میں

کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں جنوبی افریقا سے ہو

گا۔ دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو ساتھمپٹن میں جنوبی

افریقا کے خلاف کرے گا۔

ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک 10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر

ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں9

میچز ملیں گے۔ 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔