145

گوجرانوالہ،افطاری میں چٹ پٹی اشیا کھانے سے سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے

Spread the love

گوجرانوالہ (ما نیٹرنگ ڈیسک) افطاری میں چٹ پٹی اشیا کھانے سے گوجرانوالہ

کے شہری پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ دو ہفتوں کے دوران

سینکڑوں شہری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔ سخت گرمی میں افطاری کے اوقات

میں چٹ پٹی، مصالحے دار اور غیر معیاری اشیاء کے کھانے سے 300 سے

زائد شہری پیٹ، ڈائریا اور دیگر امراض کا شکار ہوچکے ہیں جنہیں سول ہسپتال

میں طبی امداد فراہم کی گئی۔طبی ماہرین کے مطابق موجودہ موسم کی مناسبت سے

افطاری کے اوقات میں چٹ پٹی، چکنائی اور مصالحے دار اشیاء ضرورت سے

زیادہ کھانے اور مشروبات کے استعمال سے شہری خطرناک بیماریوں میں بھی

مبتلا ہو سکتے ہیں۔ رمضان المبارک میں غیر معیاری تیل اور گھی سے تیار ہونے

والی کھانے پینے کی اشیاء بھی انسانی صحت بگاڑنے کا سبب بن رہی ہیں۔