46

قائمہ کمیٹی نے موبائل تصدیقی نظام کو ختم کرنے کی تجویز دیدی

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا

ہے کہ ایف آئی اے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ڈیٹا چوری کرکے

موبائل فون رجسٹریشن میں استعمال کروانے میں ملوث ہے۔ قائمہ کمیٹی نے موبائل

تصدیقی نظام کو ختم کرنے کی تجویز دے دی۔سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی ٹی اے نے بیرون ملک سے آنے والے

مسافروں کے ڈیٹا کے غلط استعمال سے متعلق بریفنگ دی۔ انھوں نے انکشاف کیا

کہ بیرون ملک سے سفر کرکے آّنے والے وہ لوگ جو موبائل سیٹ نہیں لاتے ان

کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے اور اس ضمن میں ایف آئی اے کو ساڑھے سات سو

شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ممبر پی ٹی اے نے لوگوں کے ڈیٹا لیک ہونے کی

ذمہ داری ایف آئی اے اور ٹریول ایجنٹس پر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا ائیرپورٹس

یا ٹریول ایجنٹس لیک کرتے ہیں جبکہ پی ٹی اے صرف موبائل رجسٹریشن کرکے

ڈیٹا لینے کا مجاز ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ نمبر اور دیگر معلومات مینویل لیک

ہوتی ہیں۔اس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے

مسافروں کی معلومات کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر

روبینہ خالد نے کہا کہ مسافر جو موبائل فون لا رہے ہیں، وہ سمگلنگ والے نہیں

ہیں۔ مسافروں کے موبائل لانے پر رجسٹریشن کی پابندی ختم ہونا چاہیے۔ پی ٹی

اے اصل سمگلنگ کو روکے، عوام کو پریشان نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply