124

پنجاب:تمام سرکاری ملازمین کو کل تنخواہ مل جائے گی

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو رواں ماہ کی

تنخواہ اور پنشن کل ( جمعہ)31مئی تک ادا کر دی جائے گی۔محکمہ خزانہ کی

جانب سے اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی افسران کو مراسلہ جاری کیا جا

چکا ہے ۔31مئی کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ یکم اور دو جون

بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیل کے پیش نظر کیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کی

جانب سے جاری مراسلہ میں اکائونٹنٹ جنرل/ضلعی اکائونٹنٹس اور ٹرثری افسران

کو ضروری کاروائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔