165

اشاروں کی زبان اردو میں ڈھالنے اور خوبصورت ادائیگی کرنےوالا دستانہ

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز)

بقول شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالٌ “رزہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے

ساقی کو شہر قائد کراچی کے ہونہار طلبہ نے سچ کر دکھایا اور ثابت کر دیا وہ

کسی بھی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں، عثمان انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے

طلبہ نے قوت گویائی سے محروم افراد کو امید کی راہ دکھادی اور دن رات محنت

کر کے ان کی بات اردوزبان میں سمجھانے کے لئے اسپیڈ جنریٹر گلو( دستانہ )

تیار کرلیا، طلبہ پر امید ہیں انکی یہ ایجاد سرکاری سرپرستی ضرور حاصل کرلے

گی۔ عثمان انسٹیوٹ آف انجینئرنگ کے شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ کے چار طلبہ

محمد بلال، محمد مبشر، صدف اور فضیلہ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے

اسپیڈ جنریٹر گلو(دستانہ)تیار کیاہے۔ طلبہ کے مطابق یہ دستانہ ایسے افراد کے

لئے مددگار ہے جو بولنے کی صلاحیت سے محروم ہیں، اس دستانے کا خاص

کمال یہ ہے کہ یہ نہ صرف اشاروں کی زبان کو قومی زبان اردو میں ڈھالتا ہے

بلکہ اسکی ادائیگی بھی خوبصورت ہے۔ابتدائی طور پر تیس ہزار کی لاگت سے

تیار کئے گئے اسپیچ گلو(دستانے کا وزن بھی بہت کم ہے۔اس پراجیکٹ کو مکمل

کرنے والے گروپ ممبران نے دستانے کی تیاری سے قبل سائن لینگویج سیکھنے

کے لیے مختلف ایپس کی مدد بھی لی ہے۔مذکورہ طلبہ کا کہنا ہے بہت جلد بچوں

اور خواتین کی آواز کو بھی اس دستانے کے لیے فنکشنل کردیا جائے گا۔ امید ہے

سرکاری سطح پر بھی انکی تخلیق کو پروموٹ کیا جائے گا۔