155

نئے کرنسی نوٹ بینکوں سے غائب، فٹ پاتھ پر لگے سٹالوں سے دستیاب

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر)

سٹیٹ بینک آف پاکستان ہر سال عید الفطر کے موقع پر اربوں روپے کے نئے

کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے لیکن ہر سال کی طرح اس بار بھی عوام کو نئے نوٹوں

کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بولٹن مارکیٹ پر قائم سٹیٹ بینک کی

عمارت کے نیچے نئے نوٹوں کی زائد قیمت پر فروخت کا غیر قانونی کاروبار

کھلے عام جاری ہے ۔ سٹیٹ بینک نے عید کے موقع پرعوام کو نئے نوٹوں کی

بینکوں کے ذریعے فراہمی کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی لیکن وہ بھی

ناکافی ثابت ہوئی۔ عوام نے سوال اٹھایا ہے سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں سے تو

نئے نوٹ ملتے نہیں لیکن فٹ پاتھ پر لگے سٹالز پر کہاں سے آ جاتے ہیں۔