194

سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں عام عوام کو بھی علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

سرگودھا (جے ٹی این آن لائن بیورورپورٹ)

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نیازی نے کہا ہے سرگودہا اور

رحیم یار خان میں سوشل سیکو رٹی کے ہسپتالو ں کی تعمیر کے علاوہ قائم تمام

سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے او پی ڈی کو 24 گھنٹے کیا جائے گ

اتاکہ محنت کشوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔ وزیر اعظم عمران

خان نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کر کے ثابت کر دیا وہ

حقیقی معنو ں میں عوام کے رہنما ہیں اور ان کے مسائل کو حل کر نے کیلئے ہر

قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ پنجاب میں اگلے ہفتہ سے گھریلو ملا زمین کے تحفظ کے

قانو ن پر بھی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئیگا۔ پی ٹی آئی کی حکو مت

نے اقتدار میں آتے ہی محنت کشوں کے بنیادی حقوق کی نہ صرف بات کی بلکہ

اس کو یقینی بنانے کیلئے ایک مر بوط نظام بھی وضع کیا جس پر عملدرآمد شروع

کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کے صنعتی اداروں کے

محنت کشوں کو بہتر معیا ر زند گی مہیا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ نجی تعلیمی

ادارے فروغ تعلیم کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور حکومت ایسے

اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دنیاوی کے ساتھ دینی تعلیم بھی وقت کی

اہم ضرورت ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو اللہ اپنے گھر پر بلا تا ہے اور

مسجد نبوی میں نمازیں پڑھنا نصیب ہو تی ہیں۔