78

زم زم 5 کی بجائے 10 کلو لانے کی اجازت دی جائے، عازمین حج کا مطالبہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن)

سرکاری عازمین حج نے آب زم زم 5 کلو کی بجائے 10 کلو لانے کی اجازت

دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے اس

ضمن میں کردار ادا کرنے کی استدعا کردی، عازمین حج کا کہنا ہے حج کے بعد

اہل پاکستان کے لیے حاجیوں کی طرف سے بڑا تحفہ آب زم زم ہی ہوتا ہے، تاہم

ایک حاجی کےلئے محض 5 کلو کا کوٹہ بہت کم ہے، جس کی وجہ سے حاجی کو

واپسی پر سب سے پہلے آب زم زم میں ہی ملاوٹ کرنا پڑتی ہے، اسی طرح

وزارت مذہبی امور ائیر لائنز کو کم ازکم 40 کلو وزن لانے کی پابند کرے،40 دن

تک ٹھہرنے والوں کا سامان بھی پاکستان سے 30 کلو لے جانا پڑتا ہے واپسی پر

تحائف وغیرہ کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، وزارت

سعودی حکومت کو درخواست کرے کہ زم زم کا کوٹہ 10 کلو فی حاجی کیا جائے۔