136

ملک بھر میں ’’یوم تکبیر ‘‘آ ج جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ منایاجائے گا

Spread the love

اسلا م آ با د (سٹاف رپورٹر) پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے

کے21برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں آ ج منگل کو ’’ یوم تکبیر ‘‘ جوش و

خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا اس روز ملک بھر میں مسلم لیگ ن

کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس

سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم

ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے

کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی

کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے جبکہ

پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔