42

سکالر شپ کی عدم ادائیگی، جنوبی پنجاب کے 150 سے زائد طلبہ چین میں پھنس گئے

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز رپورٹر)

پنجاب کی سابقہ حکومت سے سکالر شپ حاصل کرنیوالے 150 سے زائد طلبہ

موجودہ حکومت کی طرف سے وظیفہ روکے جانے کیوجہ سے چین میں پھنس

گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے چین میں پھنس کر رہ جانیوالے والے اکثر طلبہ کا تعلق

جنوبی پنجاب سے ہے ۔ جنوبی پنجاب سے سکالر شپ پر جانیوالے والے طلبہ کا

تعلق ملتان، مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازی خان اور لیہ سمیت دیگر اضلاع سے ہے۔ میڈیا

رپورٹ کے مطابق چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں زیر تعلیم طلبہ بہت

پریشان ہیں اور نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ان

طلبہ نے وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے وظیفہ جاری کرنے کی

اپیل کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے پنجاب کی سابقہ حکومت نے ان طلبہ کو لینگویج

کورس کیلئے چین بھیجا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply