64

جنون کا 15برس بعد متحد ہوکر ورلڈ کپ کیلئے گانا ریلیز کرنے کا اعلان

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز رپورٹر)

عالمی شہرت یافتہ صوفی بینڈ جنون نے 15 برس بعد متحد ہوکر کرکٹ ورلڈ کپ

2019 کے لئے نیا گانا بنانے کے کا اعلان کیا ہے۔ 90 کی دہائی میں پاکستان کا نام

عالمی سطح پر روشن کرنے والے جنون بینڈ کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو

پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے

گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین پرانے دوست علی عظمت، سلمان احمد

اور برائین او کونل پھر سے ملیں گے اور ‘جنون بینڈ ایک بار پھر سٹیج پر جلوہ

افروز ہوگا۔ جنون بینڈ کے اہم رکن اور گٹارسٹ سلمان احمد کا سماجی رابطے کی

ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیوپیغام میں مزید کہنا ہے پاکستان کو متحد

کرنے کے لیے ہم (علی عظمت ،برین اور میں) اکٹھے ہوئے ہیں، ہم کرکٹ ورلڈ

کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور حمایت اور مورال بلند کرنے کے لیے گانا

تیار کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو پیغام میں پاکستان کے معروف گلوکار اور بینڈ کے

رکن علی عظمت نے کا کہنا تھا یہ گیت تمام پاکستانیوں کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے 22 سال قبل 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے جنون بینڈ کا گانا جذبہ

جنون پیش کیا گیا تھا جس کا شمار 90 کی دہائی کے مقبول ترین ملی نغموں میں

ہوتا ہے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply