48

مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کےلئے جانےوالے درجنوں فلسطینی نوجوان گرفتار

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اعتکاف کیلئے

بیٹھنے کی غرض سے ماہ رمضان کے آخری عشرہ مبارک میں عبادات کیلئے

جانے والے درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے مقدس شہر میں فوجی اقدامات کو سخت اور

مغربی کنارے کے درمیان سڑکوں کو بلاک کر دیا جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو

زبردستی واپس بھیج دیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے والے متعدد

نوجوانوں کو پرمٹ نہ ہونے کو بہانہ بنا کر گرفتار کر لیا۔

صہیونی فوجی بیت المقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنےوالے ایک فلسطینی

نوجوان کو گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں
——————————————————————

قابض اسرائیلی حکام نے یروشلم میں 40 سال سے کم عمر فلسطینی نوجوانوں کے

داخلے کو ممنوع قرار دے رکھا ہے جب تک کہ انہیں اسرائیلی انٹیلیجنس کی جانب

سے اجازت نامہ جاری نا کیا جائے۔ انہیں مقبوضہ بیت المقدس شہر میں داخل ہی

نہیں ہونے دیا جاتا.

زیادہ سے زیادہ فلسطینی بیت المقدس میں حاضری یقینی بنائیں،امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری
—————————————————————–

مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر

زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری یقینی

بنائیں تاکہ ماہ صیام میں یہودی آباد کاروں اور غاصب اسرائیلیوں کی مجرمانہ

سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ

صبری نے کہا فلسطینی ماہ صیام کے آخری عشرے میں قبلہ اول کے لیے رخت

سفر باندھ لیں۔ قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کے ساتھ فلسطینیوں کی زیادہ

سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں موجودگی ضروری ہے تاکہ قابض اسرائیلیوں کی

سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔ اعتکاف فلسطینیوں کا مذہبی فریضہ ہے اور صہیونی

حکام طاقت کے استعمال سے مسجد اقصیٰ میں قیام اللیل کرنے والے فلسطینیوں کو

زبردستی مسجد سے باہر نکالنا مذہبی امور میں مدا خلت اور مذہبی حقوق پر ڈاکہ

ڈالنے کے مترادف ہے۔ الصبری نے کہا مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500

نمازوں کے برابر ہے۔ سنت، فرض اور نوافل تمام نمازوں کا اجرت بہت زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply