132

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، میزبان ٹیم سے پہلا ٹاکرا آج

Spread the love

کولمبو(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز ڈیسک)

پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا میں آج اپنا پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلے

گی۔ پاکستان اور سری سیریز سے پہلے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ پاکستان کرکٹ

بورڈ(پی سی بی ) ذرائع کا کہنا ہے پاکستان انڈر19 ٹیم کو وہاں سیکیوریٹی کا

کوئی مسئلہ نہیں۔ سری لنکن بورڈ اور حکومت کی جانب سے سیکیوریٹی کلیئرنس

ملنے کے بعد اس دورے پر پاکستان ٹیم کا سری لنکا جانا ممکن ہوا۔ پاکستان اور

سری لنکا کی انڈر19 ٹیموں کے درمیان سیریز کے میچز 26 مئی سے5 جون تک

کھیلے جائینگے۔ پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ایک روزہ

میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج 26 مئی، دوسرا میچ 28 مئی،

تیسرا میچ 31 مئی، چوتھا میچ 2 جون جبکہ پانچواں میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔