150

ون ڈے رینکنگ، پاکستان چھٹی پوزیشن پر برقرار، بیٹسمین بابراعظم، فخرزمان ٹاپ 10 میں شامل، بولر پہلے 25 میں بھی جگہ بنانے میں ناکام

Spread the love

دبئی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے باوجود ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں

پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بیٹسمین بابراعظم اورفخرزمان ٹاپ ٹین

میں شامل ہیں لیکن کوئی بولر ٹاپ پچیس میں بھی موجود نہیں۔ پاکستان کرکٹ

ٹیم آسٹریلیا سے کلین سوئپ شکست کے بعد انگلینڈ سے بھی ونڈے سیریز چار

صفر سے ہار گیا لیکن ورلڈکپ سے قبل اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم

ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش پر اسے صرف چار پوائنٹ کی برتری حاصل

ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم ساتویں نمبر پرفائز ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف

عمدہ پرفارمنس سے دو درجہ ترقی کرکے اوپنر فخرزمان نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

امام الحق نے آٹھ درجہ اوپر چودہویں پوزیشن پر ترقی کر لی۔ کپتان سرفراز احمد

نو درجہ ترقی کر کے سینتالیس ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ

پچیس میں نہیں، حسن علی ستائیس، شاداب خان اٹھائیس اور محمد عامر چالیس ویں

نمبر پر براجمان ہیں۔ شاہین شاہ ستاون تومحمد حفیظ چونسٹھ ویں پوزیشن پر موجود

ہیں۔