49

تھریسامے کے استعفے کا اعلان ،نئے برطانوی وزیراعظم کیلئے دوڑ شروع

Spread the love

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) بریگزٹ ڈیل میں ناکامی پر برطانوی وزیراعظم

تھریسامئے کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے

لیے دوڑ شروع ہوگئی۔ کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے امیدواروں کے

درمیان دوڑ شروع ہوگئی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کا نیا سربراہ برطانیہ کا

آئندہ وزیراعظم بھی ہوگا۔پارٹی رہنماں کی جانب سے نیا سربراہ جولائی کے آخر

تک چنے جانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم کے لیے

چار امیدواروں نے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں سیکریٹری خارجہ

جیریمی ہنٹ، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ، سابق سیکریٹری

خارجہ بورس جونسن اور سابق ورک اینڈ پنشن سیکریٹری ایستھر مک وے شامل

ہیں۔اس کے علاوہ نئے وزیراعظم کے لیے دیگر ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور

کیا جارہا ہے جن میں سر گراہم کا نام بھی شامل ہے ۔کئی برطانوی مصنفوں نے

سابق بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب اور مائیکل گوو کے سامنے بورس جونسن

کو فیورٹ قرار دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply