65

وزیراعظم کے سرگودھا ،خوشاب ،تلہ گنگ کے سرکاری ہسپتالوں ،تھانے کا اچانک دور ہ

Spread the love

سرگودھا،خوشاب، تلہ گنگ (بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران

خان بغیر اطلاع اور کسی سکیورٹی و پروٹوکول کے اچانک گورنمنٹ ڈسٹرکٹ

ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا پہنچ گئے جہاں شعبہ ایمر جنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ

کیا، وزیر اعظم عمران خان بچہ وارڈ میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض بچے

دیکھ کر برہم ہو گئے اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد سے ٹیلیفونک رابطہ

کیا، وزیر اعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید، وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر

مرزا کے ہمراہ اچانک بذریعہ ہیلی کاپٹر سرگودھا ایئر بیس پر اترے اور اپنے

سکواڈ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا پہنچ گئے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ

کے افسران وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے بے خبر رہے۔ وزیر اعظم نے ڈی

ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی سمیت دیگر وارڈوں کا معائنہ کیا اور 14 منٹ

کے لگ بھگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں رہے، وزیر اعظم بچہ وارڈ میں ایک بیڈ پر

چار چار مریض بچوں کو دیکھ کر برہم ہو گئے جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی

حاضری پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلیفون پر صوبائی وزیر

صحت یاسمین راشد سے رابطہ کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے سٹاف افسر کو کہا کہ اس

بابت سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سے بھی وضاحت طلب کی جائے۔ وزیر اعظم نے بچہ

وارڈ میں موجود سٹاف نرس سے سوال کیا کہ کیا ہسپتال میں اور بیڈ نہیں ہیں تو

سٹاف نرس خاموش رہی۔ مریضوں کی خیریت دریافت کی، لواحقین میں گھل مل

گئے۔ مریضوں کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کیں جس کے

جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسی لیے وہ خود ہسپتالوں اور دیگر

اداروں کے دورے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صرف ہسپتالوں اور دیگر

اداروں کی کارکردگی اور عوام کو دی جانے والی سہولتوں کا براہ راست جائزہ

لینے کیلئے آئے ہیں۔ وزیر اعظم مختصر دورہ کے بعد اپنے کارواں کے ہمراہ

واپس ایئر بیس پہنچے اور وہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر خوشاب روانہ ہو گئے،

جہاں وزیر اعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد خوشاب پہنچ گئے اور وہاں کے

بھی سرکاری اسپتال کا دورہ کیا۔ عمران خان 15 منٹ تک ڈی ایچ کیو ہسپتال

خوشاب میں موجود رہے اور ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال

خوشاب کی انتظامیہ بھی وزیر اعظم کے دورے سے مکمل طور پر لاعلم تھی اور

اچانک پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے

تلہ گنگ کے ٹی ایچ کیو اسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کر

کے اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم عمران خان کو اسپتال کے

مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیا، ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر

علی حسنین نے وزیراعظم کو طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان

نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور مریضوں کو جدید

طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسکے بعد وزیراعظم تلہ گنگ کے تھانہ سٹی

پہنچے جہاں انہوں نے تھانے کی حوالات میں بند قیدیوں سے خصوصی گفتگو کی

اور حاضر یوں کا ریکارڈ بھی خود چیک کیا۔وزیراعظم تلہ گنگ کے تھانہ سٹی

پہنے اور ایس ایچ او سے روزنامچہ منگوا کر چیک کیا جبکہ تھانے میں درج

مقدمات کی مثلیں بھی انہیں پیش کی گئیں۔ وزیراعظم نے تھانوں میں کھڑی گاڑیوں

اور موٹر سائیکلوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم

کو بتایا گیا کہ کچھ قسطیں مکمل ادا نہ کرنے اور کچھ چوری کے چکر میں ضبط

کی گئی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ایسی موٹر سائیکلیں یا گاڑیاں نیلام نہیں

کرتے، تو انہیں بتایا گیا کہ جی! انہیں نیلام کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply