24

ہزاروں فرزندان توحید حرمین شریفین میں اعتکاف بیٹھ گئےپاکستان میں آج بیٹھیں گے

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ہزاروںں فرزندان توحید حرمین شریفین میں اعتکاف بیٹھ

گئے،پاکستان میں بھی آج لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھیں گے،مکہ مکرمہ میں حرم

شریف کی بیسمنٹ میں اور مسجد نبویؐ میں چھت کے اوپر مرد و اور خواتین کے

لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،اعتکاف پر بیٹھنے والوں کی رجسٹریشن

سمیت سارے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اب مسجد نبویؐ میں ہال کے اندر

کسی کو اعتکاف بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے البتہ افطاری اور سحری کے لیے ہال

میں آنے اور باہر جانے کی اجازت ہے ۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک

بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام آج 20 رمضان المبارک اعتکاف بیٹھیں گے ا س

سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفن کیلئے

درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلئے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام

ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں

لاکھوں فرزندان اسلام آج 20 رمضان المبارک اعتکاف بیٹھیں گے۔ وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی جامع مساجد اور چھوٹی مساجد میں بھی

اعتکاف کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ معتکفین کمیٹیوں نے اپنی اپنی

سطح پر معتکفین کے قیام، سحر و افطار کے انتظامات شروع کر رکھے ہیں بعض

مساجد میں پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر درخواستوں پر غور کیا گیا اور

بعض مساجد میں سابقہ معتکفین کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی گئیں ۔ فیصل

مسجد میں 200 سے زائد معتکفین اعتکاف بیٹھیں گے جس کے لئے درخواستیں ماہ

رمضان المبارک کے آغاز سے بھی دعوہ اکیڈمی کو موصول ہونا شروع ہو گئی

تھیں جہاں سکروٹنی کا عمل بذریعہ قرعہ اندازی کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب

صوبائی دارالحکومتوں کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور کی بھی تمام بڑی مساجد

میں بڑی تعداد میں روز دار اعتکاف بیٹھیں گے اور ا س سلسلے میں تمام انتظامات

کرلئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply