29

پاکستان اور ایران کادوطرفہ معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان کا

اعلامیہ جاری کردیا گیا ، ملاقاتوں میں پاکستان، ا یران کے در میا ن سکیورٹی

معاملات ،بارڈر مینجمنٹ، زائرین کی آمدورفت پربھی تبادلہ خیال ہوا،تفصیلات

کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دو روزہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ

جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا وزارت خارجہ آمد پرشاہ محمود قریشی نے

ایرانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا، وزا ر ت خارجہ میں ایران، پاکستان میں وفود کی

سطح پرمذاکرات ہوئے،پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی،ایرانی وفد کی

قیادت جواد ظریف نے کی، مذاکرات میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی

کیامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ ایران کے فیصلوں پر

عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ معاملات

پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ تجارتی فر و غ، عوامی سطح پر

روابط میں اضافے ، پاک ایران سرحدپرسکیورٹی بڑھانے، افغان امن عمل پر تبادلہ

خیال کیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا

اظہار کرتے ہوئے کہا محاذ آرائی کسی فریق کے مفاد میں نہیں ، پاکستان تصفیہ

طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو تحمل،

بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان امن و استحکام، کشیدگی میں

کمی، فریقین میں مصالحانہ کر دار کیلئے تیار ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے پرتپاک

خیر مقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply