151

کرپٹو کرنسی کی دنیا میں جلد گلوبل کوائن کا اضافہ

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

انٹر نیٹ کی دنیا میں سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے

آئندہ سال اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ ابتدا میں

ڈیجیٹل پے منٹ کا یہ نظام چند ممالک میں پیش کیا جا ئے گا۔ فیس بک 2020 میں

اپنی ڈیجیٹل کرنسی گلوبل کوائن کے نام سے صارفین کے سامنے لے آئے گا۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کے حوالے

سے بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے سے ملاقات بھی کی جس میں اس

کرنسی کے بارے میں مواقعوں اور خدشات سے متعلق گفتگو کی ۔

رقم کے تبادلے کیلئے فیس بک نے ویسٹرن یونین سے کسی بینک اکاؤنٹ کے بغیر

سستے اور تیز رفتار طریقے سے پیسوں کے لین دین کیلئے بھی بات کر رکھی

ہے۔ فیس بک انسٹاگرام و ٹوئٹر کا مالک بھی ہے اور یہ گلوبل کوائن کا پراجیکٹ

اپنے تمام پلیٹ فارمز پر پیسوں کے بغیر اکاونٹ کے بحفاظت لین دین کیلئے کر

رہا ہے۔

لندن سکول آف اکنامکس کے محقق بِٹ گیر ک ہلیمین کا کہنا ہے یہ گلوبل کوائن

پراجیکٹ کرپٹو کرنسی کی مختصر سی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ثابت ہو گا۔