54

ڈالر80پیسے سستا ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی500روپے کمی

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ڈالراوپن مارکیٹ میں80

پیسے سستا ہوکر 151.70 روپے کا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ

روزکاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ

دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60

پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلے 50 پیسے سستا

ہوکر 152 روپے کا ہوا اور پھر 80 پیسے سستا ہوکر 151 روپے 70 پیسے کا

ہوگیا۔دوسری جانب ملک بھر میں سونا مزید 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ،فی

تولہ قیمت 70400 روپے ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سونے کی

قیمتوں میں لگاتار اضافے کے بعد اب مارکیٹ میں سونا سستا ہونا روع ہوگیا ہے

جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید پانچ سو روپے کمی ہوئی ہے

اور فی تولہ سونا 70400 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428

روپے کمی کے بعد 60357 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں

گزشتہ روز بھی تیزی کاتسلسل جاری رہا،کاروباری ہفتے کے آخری روز

اتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پرتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس

کی35600اور35700 کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ

کاری مالیت میںمزید4ارب33کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ

روز کی نسبت37.62فیصدکم جبکہ48.24فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ

کی گئی۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس122.47پوائنٹساضافے

سے35703.81 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر313کمپنیوں کے حصص کا

کاروبار ہوا،جن میں سے150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،

151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ

میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply