169

سفری سہولتوں کیلئے ’’ہم سفر ایپ ‘‘ کا نیا ورژن لانچ کر دیا گیا

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر ) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیدکی ہدایت پرہم سفر ایپ

کا نیا ورژن لانچ کر دیاگیا، سفری سہولتوں کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن آئی اوایس

آپریٹنگ سسٹم پرمتعارف کرایا گیا ہے ، ایپ کے ذریعے سفر سے پہلے

بارش،دھند،ٹریفک کی صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر ہم سفر ایپ کا نیا ورژن لانچ کر

دیاگیا۔سفری سہولتوں کے لئے بنائی گئی ایپلی کیشن کو آئی اوایس آپریٹنگ سسٹم

پر متعارف کرایا گیا ہے ، انٹیلی جینٹ انٹرفیس وائس سسٹم پر مشتمل ایپ اب آئی

فون یوزرز کودستیاب ہوگی ، اس سے پہلے ایپلی کیشن صرف اینڈرائڈصارفین ہی

استعمال کر سکتے تھے۔موبائل صارفین ایمرجنسی میں موٹر وے کنٹرول روم سے

رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ایپ مسافر کا ہنگامی پیغام فوری طور پر کنٹرول روم

تک ٹرانسمٹ کرتی ہے، جس سے موٹر وے پر موجودامدادی ٹیمیں مسافروں کی

بروقت مدد کر رہی ہیں۔ایپ کے ذریعے امدادی ٹیم کی روانگی اور موجودہ لوکیشن

مسافر براہ راست مانیٹر کر سکتا ہے جبکہ سفر سے پہلے بارش، دھند، ٹریفک کی

صورتحال معلوم کی جا سکتی ہے۔