113

آٹو میٹک میٹرز کا نظام لا رہے ہیں جس سے بجلی چوری کا خاتمہ ممکن ہو گا،عمر ایوب

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ

2025تک مکمل طور پر متبادل ذرائع سے بجلی پیدا ہو گی، حکومت بجلی پیداوار

کا 70فیصد اپنے وسائل سے پیدا کرنا چاہتی ہے، ملک بھر میں آٹو میٹک میٹرز کا

نظام لایا جارہا ہے جس سے بجلی چوری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا، نجی شعبے

سے 81ارب کی ریکوری کی گئی ہے، بجلی چوروں اور نادہندگان سے 300ارب

روپے ریکور کریں گے۔بجلی چوری میں ملوث 4ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم و توانائی عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے

ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سحر و افطار میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، دسمبر

2020 تک گردشی قرضوں کا مکمل خاتمہ کر دیں گے، جلد توانائی کے شعبہ میں

نمایاں تبدیلی نظر آئے گی، بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے، سابقہ

حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 60فیصد بجلی درآمدی ایندھن سے پیدا ہو

رہی ہے،بجلی چوری میں ملوث محکمے کے افراد کے خلاف بھی کاروائی کی

گئی ہے، نجی شعبے سے 81ارب کی ریکوری کی گئی ہے، بجلی چوروں اور

نادہندگان سے 300ارب روپے ریکور کریں گے۔