103

آزادکشمیر، سکولز کے بعد کالجز میں بھی بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

Spread the love

مظفرآباد (جے ٹی این آن لائن بیورورپورٹ)

آزاد کشمیر میں سرکاری سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لانے کے بعد پوری آزاد

وادی کے کالجز میں بھی بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،

نظامت تعلیم کالجز کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کالجز میں بائیومیٹرک

سسٹم نصب کرنے اور ادارہ میں تعینات عملہ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے

اپنے مقررہ کردہ کمیٹی کے نمائندگان اور ان کے ہمراہ نظامت تعلیم کالج مظفرآباد

ڈویژن کے آفیسران مقررہ شیڈول کے مطابق دورہ کریںگے، اس ضمن میں ڈگری

کالج گڑھی دوپٹہ ہٹیاں دوپٹہ، ماڈل سائنس کالج ہٹیاں بالا اور بوائزانٹر کالج ہٹیان

بالا، ڈگری کالج چناری، کھلانا، چکوٹھی، گرلز کالج میانی بانڈی، ماڈل سائنس کالج

مظفرآباد کے دورے مکمل کر لئے گئے جبکہ کل 25 مئی کو چکار، رحیم کوٹ،

27 کو کہوڑی، کیڈی پیراں، بالسیری، 28 کو میرپورہ، کنڈل شاہی، اٹھمقام، 29 کو

شاردہ دودھنیال،30 کو گرلز انٹر کالج کیل، بوائز انٹر کالج کیل،31 کو نگدر،2

جون کو لیپہ جبکہ 3 جون 2019 کو انٹر کالج کومی کوٹ، انور شریف، ڈنہ ،

ٹھیریاں کے دورے کئے جائیں گے اور فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم کی

تنصیب کے کام کا آغاز کر دیا جائےگا۔ اس اقدام سے جہاں تعلیمی اداروں میں

حاضری کا معیار بہتر ہوگا وہیں سکیورٹی نقطہ نظر سے بھی بہت حد تک مدد

ملے گی،