54

کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پرعزم، سرفراز احمد کی مدمقابل ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد

نے کہا ہے ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلی اور لڑکوں کی

بھرپور تیاری ہے۔ گزشتہ روز لندن میں 10 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس

کانفرنس کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے

ملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف

سیریز جییتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت

پراعتماد ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا بھارت اور پاکستان کا میچ

ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دبائو میں کھیلنا پڑتا

ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟

———————————————————————

لندن، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ کرکٹ کپ 2019 میں

شریک دیگر نو ممالک کی ٹیموں کے ہم منصبوں کا مشترکہ پریس کانفرنس کے

بعد آئی سی سی ٹرافی کے ہمراہ یاد گار گروپ فوٹو
———————————————————————

اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے

کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں

بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان اور انڈیا

کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے متعلق کہا پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا

ہے، ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے حالیہ پاک انگلینڈ سیریز سے ٹیم کو بہت

کچھ سیکھنے کو ملا ، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے

کے لیے تیار ہے، ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ و بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں،

گرین شرٹس میں بہترین بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ کی صلاحیت ہے۔ ورلڈ کپ

مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92

عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد

رکھتے ہیں۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ان کی تجربہ کاری کی وجہ سے ٹیم کا

حصہ بنایا۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں

کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply