164

کیوی وزیراعظم کا حجاب میں 80 فٹ لمباپورٹریٹ ملبورن میں آویزاں

Spread the love

کرائسٹ چرچ ( مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر

کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اسلامی لباس

میں مسلمانوں کے ہاں پہنچی تھیں ،اس دوران جسینڈا آرڈن کی حجاب کے ساتھ

تصاویر وائرل ہوئیں،انہی میں سے ای تصویر کا نیوزی لینڈ کے پڑوسی ملک

آسٹریلیا میں 80 فٹ لمبا میورل بنا کر جیسنڈا آرڈن کو منفرد اعزاز بخشا گیا۔جیسنڈا

آرڈن کی حجاب کے ساتھ ایک مسلم خاتون سے گلے ملنے والی اس تصویر کا 80

فٹ لمبا پورٹریٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مصروف علاقے برونس وک کے

2ٹاورز پر بنایا گیا ہے میورل کو آسٹریلیا کی اسٹریٹ خاتون آرٹسٹ لوریتا لیزو

نے بنایا۔اس پورٹریٹ سے قبل ان کی اسی تصویر کو دنیا کی سب سے بلند عمارت

دبئی کی برج خلیفہ پر بھی سجایا گیا تھا۔