134

عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات،یونس ڈھاگا فارغ، نوید کامران بلوچ سیکرٹری خزانہ تعینات

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بنا پر

سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری

خزانہ یونس ڈھاگا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جبکہ نوید کامران بلوچ کو ان کی جگہ سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا۔ذرائع نے

بتایا کہ معروف افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا

ہے کہ سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے درمیان

کچھ دنوں سے اختلافات تھے جس کے باعث سیکریٹری خزانہ نے آئی ایم ایف کے

ساتھ مذاکرات کے آخری دورمیں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ

وزارت خزانہ کے معاملات میں یونس ڈھاگا سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی

تھی جبکہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی مشیر خزانہ کا دفتر یونس ڈھاگا

سے کوئی رہنمائی حاصل نہیں کررہا تھا۔