191

معروف اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کا پروڈکشن ہائوس کھولنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹر)

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے پروڈکشن کے میدان

میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اس امر کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایک

انٹرویو میں کیا اور کہا وہ جلد ہی اپنا پروڈکشن ہائوس کھولنے جاری رہی ہیں

کیونکہ ہماری فلم انڈسٹری اس وقت جس مشکل حالات سے گزر رہی ایسے وقت

میں اسے مستحکم کرنے کے لیے عالمی طرز کی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔

شاہدہ منی نے یہ بھی کہا میں ایس ایم کے نام سے جو پروڈکشن ہائوس شروع

کر رہی ہوں اس میں ہم نہ صرف فلمیں بلکہ بہترین ڈرامے بنانے پر بھی کام کریں

گے تاکہ ہم اپنے کام کو اور فنکاروں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

شاہدہ منی نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارت کی طرف سے بھی فلموں میں کام کرنے

کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انکار کردیا جس کی وجہ غرور نہیں بلکہ پاکستان ہے

جس نے مجھے عزت، شہرت اور محبت سے نوازا اور میں خالصتا میڈ ان پاکستان

ہوں۔

معروف فلم اور ٹی وی اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی اپنے خاوند کے ہمراہ
———————————————————————–