66

آصف زرداری کا آج نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ، بلاول ہائوس کراچی کا نوٹس وصولی سے انکار

Spread the love

اسلام آباد،کراچی(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

سابق صدر آصف علی زرداری نے آج جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کے روبرو

پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک

چیئرمین وسابق صدر نے یہ فیصلہ اپنے وکلاء کی مشاورت کے بعد کیا ۔ نیب نے

سابق صدر کو آج بروز جمعرات کو 11 بجے اسلام آباد اولڈ ہیڈ کوارٹرطلب کرنے

کا نوٹس جاری کررکھا ہے، سابق صدر نے کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت بھی

حا صل کررکھی ہے۔ ادھر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی

رہائش گاہ بلاول ہائوس کراچی پرنیب راولپنڈی کی جانب سے بھیجا جانے والا

طلبی کا نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا گیا ۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا نیب

راولپنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ ذرائع

کے مطابق بھیجے جانے والے نوٹس کے مطابق انہیں 24 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔

نیب نے بلاول بھٹو کو پارک لین کیس میں طلبی کا نوٹس بلاول ہائوس کراچی

بھیجا تھا۔ نوٹس 17 مئی کو قواعد و ضوابط کے مطابق کوریئر کمپنی کے ذریعے

بھیجا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا بلاول ہائوس کراچی پر20 مئی کے دن کوریئر کمپنی

کا ملازم جب نوٹس لے کر پہنچا تو وہاں موجود افراد نے نوٹس کی وصولی سے

انکار کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply