139

سرفراز احمد 32 برس کے ہوگئے، سالگرہ پر آئی سی سی کی چیلنجنگ مبارکباد

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں

فارمیٹس کے کپتان سرفراز احمد آج 32 برس کے ہو گئے ہیں اور سالگرہ کے

موقع پر انہیں دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، اس موقع

پر آئی سی سی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد نہایت منفرد انداز میں پیش کی

ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے شروع ہونے میں اب 8 دن باقی ہیں اور

اس کی مناسبت سے آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کا ٹویٹر پر خصوصی

پیج بھی ہے جس پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو 32 ویں سالگرہ کی

مناسبت سے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر مبارک باد دیتے ہوئے

کپتان کی ٹرافی کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے

’’ کیا سرفراز ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی لے اڑیں گے‘‘؟۔

مبارک بادی کے اس ٹوئٹ میں سرفراز احمد کی ماضی میں جنوبی افریقہ کیخلاف

میچ میں کیپرنگ کرتے ہوئے شاندار کیچ کی یادگار ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

سرفراز احمد نے 2007 میں بھارت کیخلاف جے پورے میں ہونیوالے میچ میں

ڈیبیو کیا وہ اب تک 49 ٹیسٹ ، 106 ون ڈے ، 55 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے چکے

ہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میچز میں 2657، ون ڈے میں 2128

اور ٹی ٹوینٹی میں 745 رنز بنارکھے ہیں۔