404

کینیڈا میں جانوروں کے حقو ق کے تحفظ کی انوکھی مثال

Spread the love

مونٹریل( جے ٹی این آن لائن ویب ڈیسک رپورٹر)

وطن عزیز سمیت جہاں کئی ایک ممالک میں انسانی حقوق کا تحفظ دور کی بات

ہے تو وہاں جانوروں کے حقوق کا تو تصور بھی ممکن نہیں مگر کینیڈین حکام نے

ایک شہری کی جانب سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کا خیال نہ رکھنے پر اس

کے نجی چڑیا گھر پر چھاپہ مار کر نہ صرف سیل کر دیا بلکہ وہاں موجود 100

سے زائد جانوروں کو بھی حکومتی تحویل میں لے لیا،

جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال پر چڑیا گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے

لیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے ملک کے قانون کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو

5 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کینیڈا کی لوکل سوسائٹی ایس پی سی اے’’سوسائٹی فار دی پریوینشن

آف کروئیلٹی ٹو اینیملز‘‘ جسے مقامی پولیس کے برابر اختیارات بھی حاصل ہیں،

120 کلو میٹر رقبہ پر پھیلے پرائیویٹ چڑیا گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں جانوروں

کی نا گفتہ بہ صورتحال دیکھی،

اتھارٹی کو پتہ چلا کہ نامناسب دیکھ بھال ہونے پردو چیتے بھی ہلاک ہو چکے

ہیں،

چڑیا گھر میں ایک سو سے زائد جا نور رکھے گئے تھے جن میں شیر، زیبرا،

کینگرو اور ریچھ بھی شامل تھے،اتھارٹی نے تمام جانوروں کو اپنی تحویل میں لے

لیا اور مزید تحقیقات بھی شروع کر دیں۔