48

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی صورتحال پر غور، معاشی اقدامات کی حمایت

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی

سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پر

تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف

سٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف، نیول چیف اور انٹیلی

جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں پاک افغان سرحد، ملک کی

اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی

کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت، امریکہ ایران کشیدگی

اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے بھارت میں

الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا اجلاس کے دوران

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی تجاویز پر کیے گئے اقدامات پر

بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے خطے میں

حالیہ واقعات کے بعد جیو سٹریٹجک ماحول اور ملک کی حالیہ اقتصادی صورتحال

پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ معاشی استحکام کیلئے اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار

کیا اور خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھنے کا بھی عزم کیا گیا۔ اعلامیے

کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے الگ سیشن میں گلگت و بلتستان اصلاحات پر

بھی تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور، وزیر اعلیٰ گلگت

بلتستان عبد الحفیظ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور

اور نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان

نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان سے متعلق فیصلے کرتے وقت وہاں کے عوام کی

رائے کو اہمیت دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ون آن ون

ملاقات، اہم ملکی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں ملکی

سیکیورٹی صورتحال، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی

صورتحال پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے پروفیسر

ڈاکٹر عطاالرحمن نے ملاقات کی پی ایم ہائوس میں ہونےوالی ملاقات میں ڈاکٹر

عطاالرحمان نے وزیراعظم کو پاک چائینہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ

ٹیکنالوجی پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے اقتصادی ٹاسک فورس

منصوبوں سے متعلق علم پر مبنی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کی تعریف

کی، ڈاکٹر عطاالرحمان نے وزیراعظم کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کے حوالے سے

بنیادی سکالر شپ پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply