33

مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید، ایل او سی پر دھماکہ، ایک بھارتی فوجی ہلاک، 7 زخمی

Spread the love

سرینگر(جے ٹی این آن لائن نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے

فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے

مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بار پھر

جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑمیں مزید

دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد

کے نام سے ہوئی ہے۔ ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل جبکہ

کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسزکی جانب

سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر

پونچھ سیکٹر میں زوردار دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 7

زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ پونچھ سیکٹر کے

علاقے میندھر میں ہوا ، ہلاک اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ملٹری

ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات کی

جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply