50

ترجمان پاک فوج کی فرشتہ کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش

Spread the love

راولپنڈی ( مانیٹر نگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے

اسلام آباد میں گزشتہ دنوں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 10 سالہ بچی فرشتہ مہمند

کے قاتلوں کو ڈھونڈنے کے لیے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔ڈی جی

آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچی فرشتہ کا سفاکانہ قتل

انتہائی قابل مذمت ہے، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاک فوج

اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔پاک فوج کے ترجمان

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی نسل کو

شرپسند عناصر سے بچانے کے لیے متحد اور کھڑے ہونا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply