139

انڈونیشیا ، صدارتی الیکشن کے نتائج پر ہنگامے،6ہلاک، 200سے زائدزخمی

Spread the love

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں صدر جوکو ویدودو

کی ایک بار پھر کامیابی پر ہنگامے پھوٹ پڑے اور مخالف امیدوار کے حامیوں

اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 6افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے صدارتی

انتخابات میں صدر ویدودو 55.5 فیصد ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، صدر ویدودو

کی کامیابی کے اعلان کے بعد مخالف امیدوار پرابوو سبنتو کے ہزاروں حامیوں

نے الیکشن کمیشن کا گھیراو کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔اپوزیشن امیدوار کے

مشتعل حامیوں کی توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس

اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 200سے زائد افراد زخمی ہوئے، پولیس نے

مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے خصوصی فورس کے سابق کمانڈر سمیت

20 افراد کو گرفتار کرلیا۔احتجاج کے باعث دارالحکومت جکارتہ میں کاروباری

سرگرمیاں معطل، تعلیمی ادارے بند اور ٹرین کی آمدورفت ملتوی کردی گئی ہیں،

شہر بھر میں فوج کے 30 ہزار اہلکار تعینات ہیں جس کے باعث دارالحکومت

جکارتہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔